ساہیوال،کھاد فیکٹری میں دھماکہ دو مزدور جھلس گئے

منگل 19 مئی 2015 19:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء ) کھاد فیکٹری میں دھماکہ دو مزدور جھلس گئے ۔تفصیلات کے مطابق چک 11/6ایل کے قریب کھاد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ کے سبب تیزاب سے دو افراد انور الحق 25سالہ اور آصف 30سالہ بری طرح جھلس گئے۔

(جاری ہے)

دونوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرادیا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک ہے بتایا گیا ہے کہ دونوں مزدور سورج کھاد فیکٹری میں کام کررہے تھے کہ تیزاب والا شعبہ میں دھماکہ ہو گیا اور آگ بھڑ ک اٹھی جس سے دونوں مزدور بری طرح جھلس گئے پولیس ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں