ساہیوال، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بیوپاری جاں بحق ہوگیا

جمعہ 15 مئی 2015 20:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) شالیمار ٹاؤن جی ٹی روڈ بائی پاس ساہیوال میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بیوپاری محمد اعجاز جاں بحق ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تاندلیانوالہ کا بیوپاری محمد اعجاز کاروبار کے سلسلہ میں ساہیوال آیا ہوا تھا کہ جمعہ کی صبح شالیمار ٹاؤن کالونی میں سویا ہوا تھا کہ 2بجے 3ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر پستول سے گولیاں مار کر جاں بحق کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس غلہ منڈی نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور پولیس قتل کی اس واردات کو ڈکیتی کی بجائے دشمنی کا نتیجہ قرار دے رہی ہے تاہم ڈکیتی ،قتل یا دشنمنی معمہ حل نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں