ساہیوال، خاوند سے ناراض بیوی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعہ 15 مئی 2015 20:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) نواحی گاؤں گڑھ فتح شاہ کی خاوند سے ناراض بیوی مسرت 35سالہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نواحی گاؤں گڑھ فتح شاہ کے زمیندار ممتاز احمد کی بیوی مسرت خاوند سے ناراض ہو کر میکے ساہیوال آگئی جب اسکے والدین نے اس کے خاوند کے ہمراہ جانے کو کہا تو مسرت نے زہریلی گولیاں کھا لیں جسے بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں