ساہیوال : این اے 162 ؛ الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 مئی 2015 14:08

ساہیوال : این اے 162 ؛ الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا

ساہیوال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل ملتان نے این اے 162 میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دے دیا ہے جب کہ حلقے سے کامیاب ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کو نااہل قرار دے دیا ہے.

(جاری ہے)

رائے حسن نواز کے خلاف ایک آزاد امیدوار حاجی ایوب نے پٹیشن دائر کی تھی ، اور رائے حسن نواز پر اثاثے چھپانے کا الزام تھا جس کے بعد الیکشن ٹربیونل ملتان نے رائے حسن کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا ہے.

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں