ساہیوال، بجلی کا جھٹکا لگنے سے 2افراد جاں بحق

پیر 11 مئی 2015 20:52

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) نواحی چک 11/8ایل میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے موٹر مکینک اور اسکا دوست جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایک زمیندار ملک دوست محمد اعوان کے ٹیوب ویل کی خراب موٹر کودرست کر کے جب مستری عقیل احمد نے چا لو کیا تو اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور تاروں سے چمٹ گیا جب اسکا ہیلپر دوست شفیق چھرانے لگا تو بجلی کا اسے بھی جھٹکا لگا اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں