ساہیوال، مختلف ٹریفک حادثات میں نئی نویلی دولہن سمیت 3افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

اتوار 10 مئی 2015 22:24

ساہیوال، مختلف ٹریفک حادثات میں نئی نویلی دولہن سمیت 3افراد جاں بحق ،تین شدید زخمی

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2015ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران نئی نویلی دولہن سمیت 3افراد جاں بحق اور شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ شریں ولا روڈ ڈیرہ رحیم روڈ چک 9/130ایل کے قریب ہوا یہاں دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجہ میں 22سالہ نوجوان کامران جاں بحق اور 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ پرپاکپتن موڑ بائی پاس ساہیوال میں ہوا یہاں ایک موٹر سائیکل اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں نئی نویلی دلہن نسیم عف نسرین 22سالہ جاں بحق اور اسکا خاوند محسن شدید زخمی ہو گیا ،محسن مشتاق کی بیس روز قبل شادی ہوئی تھی ۔آج صبح محسن اور اسکی بیوی نسیم چک 79/Dسے 99/6آر جا رہے تھے ۔تیسرا حادثہ جی ٹی روڈ دادفتیانہ کے قریب ہوا یہاں ٹرک کی نیچے آکر چک 120/13-ALکے ریاض احمد جاں بحق ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں