ساہیوال، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ‘چار زخمی

بدھ 6 مئی 2015 13:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) ساہیوال میں بورے والا روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیوال کے علاقے بورے والا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کار ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں