ساہیوال، مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک

جمعرات 30 اپریل 2015 13:12

ساہیو ال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) ساہیوال کے علاقے کسوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو فرار ہونے والے قیدیوں سمیت تین ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں ۔ تین مسلح افراد نے جمعرات کی صبح پولیس وین پر حملہ کر کے دونوں قیدیوں کو چھڑا لیا تھا اور پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی چھین کر ساتھ لے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے علاقے چک نمبر 138/9 سے جمعرات کی صبح تین مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کی حراست سے دو قیدیوں کو چھڑا لیا تھا اور حملے میں ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی چھین کر ساتھ لے گئے تھے جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے دو فرار ہونے والے قیدیوں سمیت تین ڈاکوؤں کو بھی ہلاک کر دیا ہے پولیس کے مطا بق فرار ہونے کے بعد ملزمان کسوال جنگل میں روپوش تھے جہاں پر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تمام ملزمان ہلاک جبکہ کارروائی میں دو پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے جن کو بعد میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ڈی سی او سائیوال نے بتایا کہ دونوں قیدیوں کو جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا کہ گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی اور پھر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تمام ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں