ساہیوال : 138 نائن ایل میں ملزمان کا پولیس وین پر حملہ، دو اہلکار زخمی، دو ملزمان فرار، سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 اپریل 2015 11:05

ساہیوال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اپریل 2015 ء) : ساہیوال کے 138 نائن ایل میں پولیس وین پر ملزمان نے حملہ کیا. حملے کے بعدحملہ آور دو ملزمان کو بھی بھگا کر لے گئے.

(جاری ہے)

ڈی پی او ادریس احمد کے مطابق پولیس ملزمان کو پیشی کے لیے ملتان لے کر جا رہی تھی کہ کچھ افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی. حملے کے بعد دہشت گردی اور اغوا برائے تاوان کے دو ملزمان کو بھی لے کر فرار ہو گئے. ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملے کےدوران پولیس کے دو کانسٹیبل بھی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے.

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں