ساہیوال پولیس کی کارروائی، تین قصاب رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) نواحی چک 6/87آر میں گدھے ذبح کر کے گوشت بنانے والے 3قصاب پولیس فرید ٹاؤن نے گرفتار کر لئے گدھے کی کھالیں اور بھاری مقدار میں گوشت بھی قبضہ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی 3قصاب چک کے باہر ایک احاطہ میں گدھوں کو ذبح کر کے گوشت گدھا گاڑی میں لوڈ کر کے دوسرے شہر لے جاتے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر تینوں ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں