ساہیوال، ٹیچروں اور طالب علموں پر جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر طلباء کا احتجاج ،روڈ بلاک کر دیا

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) ٹیچروں اور طالب علموں پر جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر طلباء کا احتجاج ،روڈ بلاک کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ووکیشنل انسٹویٹ ساہیوال کے سینکڑوں طلباء نے ایک سکول ٹیچر اور دو طالب علموں کے خلاف تھانہ سٹی میں جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر احتجاجی جلوس نکالا اور دو گھوڑا چوک میں دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف نعرے لگا ئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بتایا کہ ووکیشنل انسٹویٹ کے طالب علم احمد کو ادارہ کے نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر نکال دیا گیا اور طالب علم کے باپ نے کی بنیاد پر ایک جھوٹا بے بنیاد مقدمہ استاد اور دو طالب علموں ۔

(جاری ہے)

کے خلاف درج کیا ہے جس پر طلباء کے احتجاج پ ر تریفک جام ہو گئی تو پولیس حکام نے موقع پر پہنچ گئے طلباء سے مزاکرات کے بعد جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کی یقین دہانی پر طلباء پر امن طور پر منتشر ہو گئے اور ایک گھنٹہ بعد ٹریفک بَھال کر ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں