چینی صدر کی اس بات پر عملدرآمد ہو جائے تو پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا ،اعجاز احمد چوہدری

حکومت کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے موقع پر چھٹی کے اعلان پر عملدرآمد کرائے ، صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب

جمعہ 24 اپریل 2015 22:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ چینی صدر نے اپنی تقریر میں سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی دولت بیرون ممالک سے پاکستان واپس لانے اور کرپشن کرنے پر پھانسی دینے کی بڑی اچھی بات کی ہے اگر چینی صدر کی اس بات پر عملدرآمد ہو جائے تو پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا اس بارے میں حکومت کو فکر کرنی چاہئے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے موقع پر حکومت نے چھٹی کا اعلان کیا تھا حکومت اس پر عملدرآمد کرے اور اس روز کنٹونمنٹ کی عدالتیں بھی بند ہونی چاہئیں وہ سابق ایم پی اے و تحریک انصاف کے رہنما رانا آفتاب احمد خان کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر رائے حسن نواز خان ‘ شکیل خان نیازی ‘ جلال دین ڈھکو ‘شیخ شاہد حمید ‘ ملک محمدیارڈھکو ‘ انوارالحق رامے نوید اسلم ‘ میاں عمیر علی، سید رضوان شاہ میاں سجاد ناصر اور ملک توقیر اعوان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف دھاندلی کے ثبوت بڑی تعدادمیں جوڈیشل کمیشن کو دے گی گزشتہ عام انتخابات میں بڑی تعداد میں بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جو پہلے کبھی بھی نہ چھاپے گئے تھے اعتزاز احسن کی بات کی تائید کرتے ہیں کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوا قبول کرینگے این اے 246کا انتخابی نتیجہ بھی قبول ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی حکومت جب بھی آئی ہے جعلی ووٹوں اور جھرلوسے آئی ہے جن کی زرعی پالیسیوں نے کسانوں اورکاشتکاروں کا اپنے ہر د ور میں بیڑا غرق کیا ہے کاشتکار جو بھی فصل کاشت کرتا ہے اس فصل کے بوجھ تلے دب رہاہے اب کسانوں کو گندم کیلئے ان کی فصل کے حساب سے باردانہ نہیں دیا جارہاجس سے کسان طبقہ انتہائی پریشان ہے قبل ازیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں بلدیاتی انتخابات کو چیلنج کے طور پر قبول کرنا ہو گا پارٹی قائدین اور کارکنان کوچاہئے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری اور جدوجہد کیلئے تیار رہیں اور اپنے امیدوار ہر حلقہ میں کھڑاکرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ساہیوال میں بننے والے میڈیکل کالج کی منسوخی کے حوالہ سے پی ٹی آئی اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور ضلعی قیادت اور کارکن اس پر شدید احتجاج بھی کریں گے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس مسئلہ پر فوری نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن 2013میں امیدواروں کی ٹکٹوں کے حوالہ سے کچھ بے ضبطگیاں دیکھنے میں آئیں تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت جماعت میں انٹرا پارٹی ا لیکشن چل رہے تھے مگر اگلے الیکشن میں ایسا نہیں ہو گا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں