ساہیوال، دو بھائیوں کی لڑائی میں ماں بیٹے پر قربان ،گولی لگنے سے جاں بحق

جمعہ 24 اپریل 2015 18:32

ساہیوال، دو بھائیوں کی لڑائی میں ماں بیٹے پر قربان ،گولی لگنے سے جاں بحق

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) نواحی چک 4/64آر میں دو بھائیوں کی لڑائی ماں بیٹے پر قربان ہوگئی، دوسرے بیٹے آصف کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے محمد عاشق کے گھر پر باپ اپنے بیٹوں آصف اور رزاق کے ہمراہ بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر آصف کمرہ سے پستول اٹھا کر لے آیا اور بھائی رزاق پر پستول تان لی لیکن ماں رزاق کے آگے آ گئی آصف نے گولی چلائی اسکے بھائی رزاق کی بجائے ماں رشیداں کے آگے آجانے پر اسے لگ گئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی پولیس نورشاہ نے محمد عاشق کے باپ کی رپورٹ پر ماں رشیداں کے قتل کا مقدمہ بیٹے محمد آصف کے خلاف درج کر لیا اور قاتل بیٹے نے ماں کے جنازے میں شرکت کی جس کے بعد غائب ہو گیا پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں