ساہیوال،ڈرائیوروں کا ویگن سٹینڈ پر جگا ٹیکس کے خلاف احتجاج

بدھ 22 اپریل 2015 20:27

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء) جوگی چوک ساہیوال میں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں نے ویگن سٹینڈ پر 450روپے فی ویگن جگا ٹیکس اور 1300روپے ماہانہ فی ویگن ،ٹریفک پولیس کے ٹیکس کے خلاف روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا اور جگا ٹیکس اور پولیس جاگیری بند کرو کے نعرے لگائے اس احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے ایک گھنٹہ پر حکام اور سٹینڈ کے مالک شفقت جاوید نے مزاکرات کے بعد معاملہ حل کیا اور ٹریفک پولیس اور اڈہ فیس 450روپے اور جگا ٹیکس لینے والوں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں