ساہیوال،سنٹرل جیل میں پولیس کانسٹیبل کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی ،اے ایس آئی کے قاتل کو(کل)تختہ دارپرلٹکایاجائیگا

بدھ 22 اپریل 2015 20:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں پولیس کانسٹیبل کے قاتل سزائے موت کے قیدی زاہد حسین کو تختہ دار پر لٹکا دیا ۔23اپریل کو پولیس کے اے ایس آئی احسا ن کے قاتل سزائے موت کے قیدی محمد حنیف کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی سینٹرل جیل ساہیوال میں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

زاہد حسین نے ڈکیتی کی واردات کے دوران تھانہ فتح شیر کے علاقہ میں پولیس کانسٹیبل فدا حسین کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد دہشتگردی کی عدالت نے2002کو مجرم زاہد حسین کو موت کی سزا سنائی ،بعد ازاں ہائی کورٹ نے سزا کنفرم کر دی اور صدر پاکستان نے رحم کی اپیل مسترد کر دی جبکہ کل پھانسی پرچڑھائے جانے والے مجرم محمدحنیف نے چک D/27دیپالپور میں خانہ بدوشوں ڈیرہ پر چھاپہ کے دوران پولیس کے اے ایس آئی احسان اﷲ کو 2006میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد دہشتگردی کی عدالت نے مجرم کو سزائے موت کاحکم دیا ہائی کورٹ نے سزا کنفر م کر دی سپریم کورٹ نے سزا کے خلاف اپیل اور صدر پاکستان نے رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں