ساہیوال،ماموں کے قاتل کو پھانسی ، 3مجرموں کی موخر

منگل 21 اپریل 2015 20:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں ماموں کے قاتل قبولہ کے مجرم لیاقت اقبال کو آج صبح پھانسی دے دی گئی جبکہ عورت خالدہ کے قاتل افتخار احمد کی پھانسی کی سزا 25اپریل تک موخر کر دی گئی اور 22اپریل کو پولیس کانسٹیبل فدا حسین کے قاتل زاہد حسین کو سینٹرل جیل ساہیوال میں دے دی جائے گی جبکہ دو سگے بھائیوں محمد حنیف اور شفقت علی سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد 22اپریل تک موخر کر دیا گیا اور پھانسی 28اپریل تک ملتوی کر دی گئی اوراس مقدمہ کے مدعی منور احمد سے صلح کی بات چیت ہو رہی ہے آج تختہ دار پر لیاقت اقبال کو پھانسی دی کر اس کی لاش اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کانسٹیبل فدا حسین کا قاتل زاہد حسین محلہ حیات آباد چیچہ وطنی کا رہنے والا ہے اور اس کے ورثاء سے آج آخری ملاقات جیل حکام نے کرا ئی مجرم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2001میں پولیس کانسٹیبل فدا حسین کو قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی بعد میں ہائی کورٹ نے سزا کنفرم سپریم کورٹاور صدر پاکستان نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں تھیں اب سیشن جج ساہیوال نے بلیک وارنٹ جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں