ساہیوال،ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

منگل 21 اپریل 2015 20:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ہڑپہ بائی پاس شرقی موڑ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک بچہ شہریار جاں بحق ،ماں باپ راحیلہ اور یاسر شدید زخمی دونوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا ہے یاسر کی حالت انتہائی نازک ہونے کے سبب لاہور ریفر کر دیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر بس لاہور سے صادق آباد جا رہی تھی کہ جی ٹی روڈ پر ہڑپہ کے شرقی بائی پاس پر موٹر سائیکل سوار یاسر بچہ اور بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل سے یو ٹرن لینے لگا تو بس کی زد میں آگیا پولیس ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تشویش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں