ساہیوال،پولیس کا مولانا عالم طارق کی گرفتاری کے لئے رہائش گاہ پرچھاپہ

جمعہ 17 اپریل 2015 19:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پولیس تھانہ بہاولدین ذکریا نے گزشتہ رات کالعدم سپاہ محاس پاکستان کے صدر مالانا عالم طارق کی گرفتاری کے لئے حیات کالونی چیچہ وطنی میں انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تو مولانا عالم طارق گرفتار نہ سکے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بہاولدین ذکریا نے 10اپریل 2015کو مولانا عالم طارق کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے اور دہشتگردی کے خلاف مبینہ آپریشن کے بارے میں تقریر کرنے کے الزامات میں 295-Aت پ ،16ایم پی اے اور 7انسداد دہشتگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں مولانا عالم طارق کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں