ڈی پی او ساہیوال نے کرپشن ،بد عنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر متعدد ملازمین کو سزائیں سنا دیں

جمعرات 16 اپریل 2015 22:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) ہیڈکانسٹیبل نوکری سے برطرف اور کانسٹیبل نوکری سے ڈسچارج‘ متعددپولیس افسران کی 2 سال تک سروس ضبط وسنشور کی سزائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمدادریس احمد نے پولیس لائن میں اردل روم میں سزائیں سناتے ہوئے تھانہ ہڑپہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل عبدالستارکونوکری سے برطرف اور کانسٹیبل محمدخالد کو سروس سے جبری ڈسچارج کردیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف شکایات پر سب انسپکٹرمحمدسعید کی ایک سال پروموشن سٹاپ‘ اے ایس آئی شکیل احمد کی 2سال سروس ضبط‘ اے ایس آئی ظہوراحمد اورمحمدافضل کی ایک ایک سال سروس ضبط جبکہ انسپکٹر احمدرضا ‘ سب انسپکٹرز اشرف ‘ ساجدحسین ‘ غلام فرید ‘ نذرمحمد اے ایس آئی نسیم اعجاز کوسنشور کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کہ کرپٹ پولیس افسران اپناقبلہ درست کرلیں۔ غفلت اورلاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کوہرگز معاف نہیں کیاجائیگا اورمحکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کونکال باہرکیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں