ساہیوال،تھانہ ڈیرہ رحیم کی کالونی میں تھانہ کے ساتھ ہی ڈکیتی کی واردات

ڈاکو 2لاکھ روپے کے زیورات، 35ہزار روپے کی نقدی اور گن چھین کر فرار

جمعرات 16 اپریل 2015 21:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) دوبئی ٹاؤن کالونی ڈیرہ رحیم میں دن دیہاڑے تھانہ ڈیرہ رحیم کے ساتھ ہی واردات ،ڈاکو 2لاکھ روپے کے زیورات 35ہزار روپے کی نقدی اور لائسنسی گن چھین کر فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ رحیم کی قریبی بستی دوبئی ٹاؤن میں آج صبح 3ڈاکو ایک بیوپاری آصف انور کے گھر داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر نقدی ،موبائل فونز ، زیورات اور لائسنسی گن لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے اور اہل خانہ کو کمروں میں بند کر دیا پولیس ڈیرہ رحیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں