ساہیوال،نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء کا روڈ بلاک کر کے احتجاج

پیر 13 اپریل 2015 18:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) جی ٹی روڈ فتو والا موڑ پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں زخمی نوجوان عمران اسپتال میں دم توڑ گیا مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ورثاء کا روڈ بلاک کر کے احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 19مارچ کو فتو والا موڑ ملتان روڈ پر ایک ٹرک نمبر 1290/LEV اور موٹر سائیکل نمبر 9276/ELHمیں تصادم کے نتیجہ میں محمد یٰسین موقع پر ہی جاں بحق اور عمران شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ڈی ایچ کو اسپتال کی انتظامیہ نے لاہور جناح اسپتال ریفر کر دیا عمران 24یوم تک زندگی اور موت کی کش مکش میں مبتلا رہنے کے بعد اسپتال میں آج دم تور گیا جس پر ورثاء نے جی ٹی روڈ بلاک کر کے دھرنا دیا اور پولیس غلہ منڈی کے خلاف مظاہرہ کیا اور ٹرک ڈگرائیور کو گرفتار نہ کرنے پر احتجاج کیا جس پر پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر 24گھنٹے کے اندر ٹرک ڈارائیور کی گرفتاری کے یقین دہانی کرائی تو دیہاتیوں نے ایک گھنٹے بعد ٹریفک بحال کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں