ساہیوال،منی بس اور ٹرالر میں تصادم ،22مسافر زخمی

پیر 13 اپریل 2015 18:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) گزشتہ رات جی ٹی روڈ پر یوسف والا کے قریب تیز رفتار مزدا بس اور ٹرالر میں تصاد کے نتیجہ میں 22مسافر شدید زخمی ہو گئے جن میں 11مسافروں کی حالت نازک اس میں بشیر احمد ،محمد ادریس ،جہانگیر ،عبدالرحمن ،سکینہ ،طیب ،محمد حنیف شازیہ ،محمد عدیل ،ذیشان اور کاشف شامل ہیں تمام مسافروں کا تعلق بورے والا سے ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مزدا منی بس بورے ولا سے لاہور جا رہی تھی کہ یوسف والا کے قریب ایک ٹرالر اچانک یو ٹرن پر موڑ کاٹتے ہوئے مزدا سے ٹکرا گیا تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال داخل کروا دیا ہے پولیس یوسف والا نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں