ساہیوال ،نوجوان لڑکے اور شادی شدہ عورت نے سپرے پی کر زندگی کا کاتمہ کر لیا

پیر 13 اپریل 2015 18:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) یہاں نواح میں والدین سے جھگڑ کر 18سالہ لڑکے کاشف اور خاوند سے جھگڑ کر 32سالہ بیوی شاہدہ نے زہریلی سپرے پہ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا نوجوان عمران کا اقدام خودکشی موضع اسد اللہ پور میں ممتاز احمد کے بیٹے 18سالہ بیٹے کاشف کا والدین سے اسکی بہن کے رشتہ کے تنازعہ پر جھگڑ اہو گیا اور کاشف نے والدین کی ڈانٹ پڑنے پر کاشف نے زہریلی سپرے پی لی جسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

کچی آبادی پاکپتن کی 32سالہ شاہدہ خاوند جعفر سے روٹھ کر میکے آگئی والدین نے خاوند کے ہمراہ جانے کے لئے ڈانٹا تو اس نے خاوند کے کے ساتھ جانے سے انکار کیا اور جھگڑا کر کے زہریلی سپرے پی لی جسے بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی جبکہ میر داد معافی کے لیاقت علی کے بیٹے عمران 28سالہ نے والدین سے جھگڑ کر زہریلی سپرے پی لی جسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال داخل کرا دیا ہے اور حلت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں