ساہیوال ،مکان کی چھت سے گر کر دو بچے جاں بحق

پیر 13 اپریل 2015 18:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) 12/51ایل میں ایک مکان کی چھت سے گرکر ایک کم سن بچے سمیت 2بچے جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 12/51ایل کے غلام مرتضےٰ کے گھر کی چھت پر چند بچے کھیل رہے تھے غلام مرتضےٰ کی 5سالہ بچی ندا اور وریام کا 11سالہ بیٹا آصف مکان کی چھت سے گر گئے دونوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا مگر وہ دونوں ایمر جنسی وارڈ میں ہی دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں