ساہیوال،ڈی ایس پی رہائش گاہ پر بجلی اور پانی کا کنکشن کاٹ دیا گیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساہیوال شاہد بٹ کے تبادلہ کے بعد پولیس لائن میں رہائش گاہ خالی نہ کرنے پر ضلعی پولیس حکام نے ڈی ایس پی کے گھر کی بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کر دئیے ہیں ڈی ایس پی شاہد بٹ تقریباً عرصہ ایک سال سے فیصل آباد تبدیل ہو چکئے ہیں اور انکی رہائش گاہ نئے ڈی ایس پی عبدالطیف کو خالی نہ ہونے کی وجہ سے نہ ملی تھی جس پر پولیس حکام نے ایکشن لیا ڈی ایس پی شاہد بٹ کی بیوی اور بچے رہائش گاہ میں موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں