پولیس ہڑپہ کا سرچ آپریشن ، متعدد مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 9 اپریل 2015 20:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پولیس ہڑپہ نے ڈی ایس پی صدر سرکل ساہیول کی قیادت میں ہڑپہ کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن متعدد افراد گرفتار ، ناجائز اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ ہڑپہ کے علاقے 188/9-ALمیں بھاری نفری کے ہمراہ جس میں ایلیٹ فورس کے جوان بھی موجود تھے کامیاب سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

دوران سرچ آپریشن پولیس نے مختلف ملزمان عبداللطیف، غلام مرتضی ، محمد شکیل ، علی شیر اور محمد سلیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بندوق 12بور، رائفل8MM، تین پسٹل 30بور اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد کر لی ہیں جبکہ مجرمان اشتہاری کو پناہ دینے کے الزام میں محمودالحسن ، وسیم عباس، محمد نیازاور محمد رمضان کو گرفتار کر لیا اور علاقہ تھانہ ڈیرہ رحیم کے ایک ملزم اشتہاری غلام تھراج کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں