ساہیوال،قتل کے مقدمہ کے گواہ کو اغوا کر کے قتل کی نیت سے غائب کرنے کے واقعہ کے خلاف مکینوں کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

پیر 6 اپریل 2015 22:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) نواحی چک 5/81آر سے قتل کے مقدمہ کا ایک گواہ عبدالرحمن کو اغوا کر کے قتل کی نیت سے غائب کرنے کے واقعہ کے خلاف چک 5/81آر مکینوں پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ عبدالرحمن کے اغوا کا مقدمہ 7ملزمان کے خلاف درج کر کے عبدالرحمن کو برآمد کی اجائے مظاہرین نے پولیس تھانہ فتح شیر کے ایس ایچ کے خلاف نعرے بازی کی اور ایس ایچ او پر الزام لگایا کہوہ ملزموں سے ساز باز اہو کر اغوا کا مقدمہ درج نہیں کر رہا پولیس حکام نے مظاہرین کو انساف اور مقدمہ درج کر نے کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین منتشر ہو گئے اس مظاہرے کی قیادت عمر حیات نے کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں