ساہیوال،ملزمان کا پولیس وین پر حملہ ،سنگین وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو چھڑاکر فرار

اتوار 5 اپریل 2015 16:03

ساہیوال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) تھانہ نور شاہ کے علاقے میں سنگین وارداتوں میں ملوث3ملزمان کو ان کے کار سوار ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کر کے ہتھکڑیوں سمیت چھڑوا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ملزمان سرکاری رائفل بھی ساتھ لے گئے جبکہ فائرنگ سے تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس سنگین وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو پیشی کیلئے لا رہی تھی کہ کار سوار ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے، ملزمان نے اپنے ساتھیوں کو ہتھکڑیوں سمیت ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ملزمان سرکاری لائفل بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں