ساہیوال؛مسلح افراد کاپولیس وین پر حملہ، 3 ملزمان کو ہتھکڑیوں سمیت چھڑا لیا

اتوار 5 اپریل 2015 15:09

ساہیوال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ساہیوال کے علاقے گھوڑے شاہ کے قریب مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کر کے 3 ملزمان کو ہتھکڑیوں سمیت چھڑا لیا جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کے روز تین ملزمان کاشف عرف کاشی ، معین اور اشرف کو تھانہ سے جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ گھوڑے شاہ کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کر دیا اور حراست میں لئے گئے ملزمان کو ہتھکڑیوں سمیت لے جانے میں کامیاب ہو گئے ۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جبکہ ملزمان پولیس کی سرکاری رائفلیں بھی لے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان سمیت پولیس وین پر حملہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور علاقے کے تمام خارجی اور داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں