ساہیوال، کارو باری تنازعہ پر ہیڈ کانسٹیبل نے بیٹوں کے ہمراہ محنت کش بھائی کا کان کاٹ دیا

بدھ 1 اپریل 2015 21:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کارو باری تنازعہ پر ہیڈ کانسٹیبل نے بیٹوں کے ہمراہ محنت کش بھائی کا کان کاٹ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرانی بکر منڈی کا رہائشی محنت کش صابر حسین کو اس کے حوالدار بھائی غلام حسین نے کاروباری رنجش پر بیٹوں کے ہمراہ تیز دھار آلے سے بھائی کا کان کاٹ دیا اور ڈنڈوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے صابر حسین کا کہنا ہے کہ میرا بھائی پولیس میں ملازم ہونے کی وجہ سے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر تم نے قانونی کاروائی کی تو اس کا انجام اچھا نہیں ہو گااس نے ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تھانہ فتح شیر مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں