ساہیوال‘ لاکھوں روپے خورد برد کرنے‘ بوگس چیک دینے اور خاتون اور لڑکی کو اغواء کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج

اتوار 29 مارچ 2015 14:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) لاکھوں روپے کی نقدی خورد برد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق محلہ سلامت پورہ میں ملزم محمد یونس نے کاروبار کے سلسلہ میں نجمہ پروین سے15لاکھ روپے بطور امانتاً لے کر ہڑپ کر لئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔دریں اثناء بوگس چیک دینے والے 3ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی بینک میں ملزم راجہ احسن ضیا ء نے آصف تنویر ،طارق بن زیاد کالونی میں ملزم حبیب احمد نے نیاز احمد اور 5/52ایل میں ملزم آفتاب طیب نے بشیر حمد کو چیک دیے جو بینکوں سے کیش نہ ہو سکے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

دوسری جانب خاتون اور جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والے 7ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق 6/89آر میں اسماعیل وغیرہ 3ملزمان نے مقبول احمد کی بیٹی(ز)بی بی کو اغوا کر لیا جبکہ 4/63آر میں سعدی احمد وغیرہ 4ملزمان نے (ن) بی بی کو اغوا کر لیا پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں