پنجاب ٹورڈی سائیکل ریس کے شرکاء ساہیوال پہنچ گئے

منگل 24 مارچ 2015 14:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پنجاب ٹورڈی سائیکل ریس کے شرکاء ملتان سے ساہیوال پہنچ گئے،سائیکلسٹ کل بدھ کو ساہیوال سے لاہور کیلئے روانہ ہونگے۔پنجاب میں رحیم یار خان سے شروع ہونیوالی ٹورڈی سائیکل ریس جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹورڈی سائیکل ریس کے شرکاء ایک سو باون کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ملتان سے ساہیوال پہنچے ،روانگی کے موقع پر سائیکلسٹ جیت کیلئے پرامید دکھائی دیئے،رحیم یار خان سے شروع ہونیوالی سائیکل ریس میں چھ افغانیوں سمیت بہتر سائیکلسٹ شامل ہیں،پہلے دو مرحلوں میں افغانستان کے سائیکلسٹس نے پوزیشنیں حاصل کی ہیں،سائیکل ریس کے چھ مرحلے ہونگے۔

سائیکلسٹ ساہیوال میں قیام کے بعد کل بدھ کو لاہور کیلئے روانہ ہونگے۔جبکہ ریس کا اختتام اٹھائیس مارچ کو راولپنڈی میں ہوگا۔جہاں ریس کے فاتحین کو انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں