ساہیوال،زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم،7افراد شدید زخمی ہوگئے

بدھ 4 مارچ 2015 13:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) ساہیوال کے نواح میں دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوا ہے جس سے7 افرادشدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ساہیوال کے نواح میں 2 گروپوں کے درمیان زمین کا تنازع کافی عرصہ چل رہا تھا کہ گزشتہ روز دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے اور تلخ کلامی پر مخالف گروپ نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کر دی جس سے 7 افراد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،زخمیوں میں2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں