سوات، صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کا خوازہ خیلہ ہسپتال کا اچانک دورہ

ہفتہ 28 فروری 2015 20:49

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کا خوازہ خیلہ ہسپتال کا اچانک دورہ ، ہسپتال عملہ کے دوڑے لگ گئے صوبائی صحت وزیر شہرام ترکئی اور ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان ہسپتال پہنچنے پر لوگوں نے شکایات کے انبھار لگادئیے ، ڈاکٹروں سمیت دیگر سٹاف کے خلاف عوامی شکایات پر انکوائری شروع ، صحت کے شعبے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

صحت کے بہتر سہولیات عوام تک پہنچاناہماری اولین ترجیح ہے ، خوازہ خیلہ ہسپتال کے سٹاف کی کمی کو جلد فوری کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی اور ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی خان نے خوازہ خیلہ کے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، جہاں پر عوام نے وزیر صحت کو مریضو ں کو درپش مسائل بارے اور ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے حوالے سے شکایات کے انبھار لگادئیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خوازہ خیلہ کے سول ہسپتال میں نئی تعمیر شدہ ائی سی یو وارڈ سمیت مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ، صحت کے شعبے میں روکاوٹیں کھڑی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے حکومت نے ڈاکٹروں کے کمی کو پورا کرنے کیلئے چا ر سو ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے وجہ سے خوازہ خیلہ سمیت صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری جاسکے گی ۔

وزیر صحت شہرام ترکئی نے ہسپتال کے کیجولٹی اور میڈیسن سٹور کے ریکارڈ کو چیک کیا ،جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا ، اس موقع پر پی ٹی ائی کے تحصیل خوازہ خیلہ کے صدر سید اکبر خان و دیگر کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں