ڈی سی او ساہیوال کے احکامات ہوا میں اڈا دیے گئے

جنرل بس سٹینڈ کے بالمقابل نہر کے اوپر غیر قانونی پل کی تعمیر نہ رک سکی شہریوں کا شدید احتجاج

اتوار 22 فروری 2015 13:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) ڈی سی او ساہیوال کے احکامات ہوا میں اڈا دیے گئے جنرل بس سٹینڈ کے بالمقابل نہر کے اوپر غیر قانونی پل کی تعمیر نہ رک سکی شہریوں کا شدید احتجاج- اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ کے بالمقابل غیر قانونی نجی ہاؤسنگ کالونی کے مالکان نے نہر نو ایل کے اوپر کالونی کی ویلیو بڑھانے کے لئے غیر قانونی پل کی تعمیر کر رکھی ہے جس کی تعمیر سے حادثات میں اضافہ کا خدشہ ہے شہریوں ذکی الرحمن ،جاوید اشرف ،اظہر علی ،منور خان ودیگر سینکروں نے غیر قانونی پل کی تعمیر کے خلاف شدید احتجاج کیا شہریوں کی شکایت پر ڈی سی او ساہیوال ساجد چوہان نے ایڈمنسٹریٹر کو پل کی تعمیر رکوانے کے احکامات جاری کئے مگر ہاؤسنگ کالونی کے بااثر مالکان نے دیدہ دلیری سے پل کی تعمیر جاری رکھی ہوئی ہے شہریوں و ٹرانسپورٹرز نے غیر قانونی پل کی تعمیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر اور ڈی سی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی تعمیر فوری طور پر رکوا کر کالونی مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں