ساہیوال، نام نہاد صحافیوں نے چمڑے کے تاجروں سے تشد د کے بعد 2لاکھ ر وپے سے زائد کی رقم ہتھیا لی،

متا ثر ین کا شدید احتجا ج، آر پی او اور ڈی پی سا ہیوال سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ

جمعہ 20 فروری 2015 21:16

ساہیوال( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) نام نہاد صحافیوں نے چمڑے تاجروں سے تشد د کے بعد 2لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیا لی متا ثر ین کا شدید احتجا ج آر پی او اور ڈی پی سا ہیوال سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کا رہائشی محمد شہباز کھالیں لے کر قصور جا رہا تھا کہ ساہیوال بائی پاس کے قریب بلیک میلر اور نام نہاد صحافیوں چوہدری عبداللہ ،مرزا خالد ندیم نے دیگر 2ساتھیوں کے ہمراہ انہیں روک لیااور اسے گاڑی سمیت تھانہ غلہ منڈی لے آئے جہاں انہوں نے بیوپاریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دی اور کہا کہ تم گدھے کی کھالیں فروخت کرتے ہو جس کے بعدنام نہاد صحافیوں نے ڈرا دھمکا کر بیو پاریوں سے 2لاکھ 10ہزار روپے نقدی ہتھیا لی اس دوران نام نہاد صحافی بیو پاریوں کو زدوکوب بھی کرتے رہے بیو پاری محمد شہباز اور دیگر افراد نے ڈی پی آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے آر پی او اور ڈی پی او سا ہیوال سے مطا لبہ کیا ہے کہ جعلی صحا فیو ں کے خلا ف مقد مہ در ج کر کے ہمیں انصاف دلوایا جائے اور صحافت جیسے مقدس پیشے سے بلیک میلر اور نام نہاد صحافیوں کا قلع قمع کیا جائے اس مو قع پرشہباز ودیگر افراد کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے ڈی پی او ساہیوال سید خرم علی کو درخواست گزار دی گئی ہے اور ان سے ہمیں انصاف کی بھی پوری امید ہے تا ہم نو سر با زو ں کے خلا ف پو لیس غلہ منڈ ی مقد مہ در ج کر نے سے گر یزا ں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں