ساہیوال، سینئر ڈاکٹر سمیع اللہ کے قتل کے خلاف لاہور کے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال

پیر 16 فروری 2015 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) ساہیوال میں ایک سینئر ڈاکٹر سمیع اللہ کے قتل کے خلاف لاہور کے ینگ ڈاکٹروں نے صبح تقریباً 11 بجے ہڑتال کر دی جس کے نتیجہ میں تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کی آؤٹ ڈور میں کام بند ہو گیا علان کے سلسلے میں آئے ہوئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہڑتال کی کال ٹیچنگ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دی تھی مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی آؤٹ ڈور کے باہر ہڑتالی ڈاکٹروں کا مطالبہ تھا کہ ڈاکٹر سمیع اللہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ (شعیب عزیز)

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں