ساہیوال‘ ڈاکوؤں نے3 بیوپاریوں کو رسیوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا‘2 کاریں‘ لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی،

مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو زخمی کر دیا

جمعہ 13 فروری 2015 22:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء) گزشتہ شب چک 115 ایل 9 کے قریب ڈاکوؤں نے ساہیوال عارف روڈ پر دو کاریں ہارون آباد اور بورے والا کے بیوپاریوں سے چھین لیں۔ کار سواروں کو باندھ کر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اللہ دتہ اور بدر منیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں بدر منیرکی حالت نازک ہے۔

ہارون آباد کے بیوپاری طاہر محمود اور محمود احمد کار نمبر ایل ای ای 3377 میں لاہور سے ہارون آباد جا رہے تھے کہ وہ چک 115 ایل 9 کے قریب سڑک پر ناکہ لگا کر 7 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار ‘ دو موبائل 98 ہزار روپے کی نقدی چھین لی ۔ اس دوران بورے والا کے بیوپاری علی احمد اپنی کار اپلائیڈ فار کرولا پر آئے تو ڈاکوؤں نے اس سے بھی کار ‘ موبائل اور نقدی 75 ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چک نمبر 128ایل 9 کے موٹر سائیکل اللہ دتہ اور چک 90 ایل 9 کے بدر منیر نوجوان کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مار دیں ۔ پولیس نے 26 لاکھ 97 ہزار روپے کی ڈکیتی کی 2 وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ڈاکو جاتے ہوئے تین بیوپاریوں کو باندھ کر کھیتوں میں پھینک گئے۔ پولیس ابھی تک ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ …

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں