عوام عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے، اسد عمر

پیر 9 فروری 2015 12:06

عوام عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے، اسد عمر

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری 2015ء) ساہیوال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا ان کا مزید کہناتھا کہ عوام عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ خان صاحب کی طرح عوام بھی ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے کروڑوں روپے کا بجٹ مختص کر دیا جاتا ہے جنکہ عوام کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے پاس بجٹ ہی موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں