مجید امجد کے صدسالہ یوم پیدائش پر اکادمی ادبیات پاکستان کا سیمینار

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:20

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) موجودہ صدی اردو ادب میں مجید امجد کی صدی ہے،مجید امجد نے اردو شاعری بالخصوص نظم کے وقار کو بلند کیا اور اس میں نئے رجحانات کو متعارف کرایا۔ ان خیالات کا اظہار اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین شیراز لطیف نے مجید امجد کے صدسالہ یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

اس سیمینار کا اہتمام مجید امجد اکیڈمی ساہیوال اور مہکاں پنجابی ادبی بورڈ ساہیوال کے تعاون سے ضلع کونسل ہال ساہیوال میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

نامور سکالر اور نقاد ڈاکٹر سعادت سعید نے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی شہروں سے ہٹ کر دوسرے علاقوں میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ دوسرے مقررین میں مجید امجد کے فن اور شخصیت کے ماہر نقاد ڈاکٹر ناصر عباس نیراور مجید امجد اکیڈمی کے بانی صدر غلام فرید کاٹھیاشامل تھے۔انھوں نے مجید امجد کی شاعری اور شخصیت پر بھرپور مقالے پڑھے۔ معروف شعرا کو منظوم خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ساہیوال اور دیگرعلاقوں کے اہل قلم کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں