پولیس کی نا اہلی اور لا پرواہی کی انتہا ہو گئی۔سکولوں میں اویزاں پولیس کے نمبر بند

جمعہ 16 جنوری 2015 12:06

پولیس کی نا اہلی اور لا پرواہی کی انتہا ہو گئی۔سکولوں میں اویزاں پولیس کے نمبر بند

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) پنجاب کے وزیر برائے زکوة و عشر ملک ندیم کامران نے گذشتہ روز سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی رو سے گورنمنٹ کریسنٹ گرلز کالج کا دورہ کیا۔ کالج میں دہشتگردی یا سکیورٹی کے حوالے سے کسی ناخوشگوار صوتحال کے موقع پر رابطہ کرنے کے لیے پولیس کے نمبر آویزاں کیے گئے تھے جن میں ڈی ایس پی کا نمبر بھی واضح طور پر نمایاں تھا۔

تاہم سکیورٹی انتظامات کے مو ثر ہونے کی تصدیق کی غرض سے جب ملک ندیم کامران نے ڈی ایس پی کا نمبر ملایا تو آپریٹر سے یہ کلمات سننے کو ملے السلام علیکم آپ کا مطلوبہ نمبر کسی کے استعمال میں نہیں برائے مہربانی 1217 ڈائل کریں شکریہ۔۔۔ اس موقع پر کالج کی انتظامیہ کیساتھ ساتھ پولیس کو بھی انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جانچ پڑتال کے بعد یہ معلوم ہوا کہ ڈی ایس پی کا لینڈ لائن نمبر واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیچہ وطنی میں بھی ایک سکول کے دورے کے دوران دلچسپ صورتحال سامنے آئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر کا نمبر غلط درج کیا گیا تھا۔ ملک ندیم نے دیگر سکولوں اور ہائی سکولز کا بھی دورہ کیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ آفیشلز کو سکولوں کے سکیورٹی انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دورے میں ملک ندیم کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما طفیل جٹ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر سید خرم علی، چیچہ وطنی کے ڈی ایس پی فرخ جاوید، ڈائریکٹر کالجز عبد المجید، ای ڈی او (ایجوکیشن) اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں