صوبا ئی حکومت عوام کی جا ن وما ل کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات اٹھار ہی ہے،ملک ند یم کامران ،

سیکیورٹی کے تمام ضروری اقدامات مکمل کر کے ان سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ہیں ، صوبا ئی وزیر زکو ة وعشر

پیر 12 جنوری 2015 21:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) صوبا ئی وزیر زکو ة وعشر ملک ند یم کامران نے کہا ہے کہ صوبا ئی حکومت عوام کی جا ن وما ل کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات اٹھار ہی ہے تاکہ ملک کو دہشتگردی کے عفریت سے نجات دلا ئی جا سکے ۔پشاور سانحہ کے بعد سکو لوں کی سیکیورٹی پر خصو صی توجہ دی جارہی ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشریف کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکو لوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنا یا جا رہا ہے ۔

وہ ای ڈی او ایجو کشن اور ڈائر یکٹر کا لجز کے دفاتر میں سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے ہو نے والے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈائر یکٹر کا لجز چوہدری عبد المجید ،ڈپٹی ڈائر یکٹر کا لجز قاضی عبد النا صر ،ای ڈی او ایجو کشن اعزاز خان جو ئیہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری رائے نذر محمد بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع ساہیوال میں سیکیورٹی نقطہ نظر سے 8سکولوں کو Aپلس اور 139سکولوں کو Aکیٹگری میں رکھا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے تمام ضروری اقدامات مکمل کر کے ان سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔

صوبا ئی وزیر ملک ند یم کامران نے اٹھا ئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ان تمام سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے ،میٹل ڈیٹکٹر،واک تھر و گیٹس اور 8فٹ تک چاردیواری کو یقینی بنا یا جا ئے ۔بعدازاں صوبا ئی وزیر نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کا لج کا دورہ کیا اور وہا ں اٹھا ئے گئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جا ئزہ لیا ۔کا لج پر نسپل بر گیڈئر (ر) سید انوارالحسن کر مانی نے صوبا ئی وزیر کو اٹھا ئے گئے حفاظتی اقدامات پر بر یفنگ دی جس پر ملک ند یم کامران نے مکمل اطمینان کا اظہا رکیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں