ساہیوال میں لاری اڈے پر چھاپہ‘ پانچ کلو ہیروئن‘ آٹھ کلو چرس برآمد‘ دو ملزم گرفتار

جمعہ 9 جنوری 2015 17:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) ساہیوال میں لاری اڈے پر چھاپہ‘ پانچ کلو ہیروئن‘ آٹھ کلو چرس برآمد‘ دو ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ساہیوال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ساہیوال کے لاری اڈے پر چھاپہ مار کر دو دو ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ کلوگرام ہیروئن اور آٹھ کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ دونوں ملزم منشیات کی بھاری کھیپ لاہور لے کر جارہے تھے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں ملزموں کا منصوبہ ناکام بناکر انہیں گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں