ساہیوال،انسداد رشوت ستانی پولیس نے تحصیلدار کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج

جمعرات 8 جنوری 2015 23:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) انسداد رشوت ستانی پولیس نے تحصیلدار کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 17/14-Lکے رہائشی محمد عمر محمودسے تحصیلدار نے اپنی چیچہ وطنی میں تعیناتی کے دوران انتقال اندراج کے عوض 45ہزار روپے رشوت لے کر بھی انتقال درج نہ کیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال نے انکوائری میں الزام ثابت ہو جانے پر تحصیلدار عبدالحئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ملزم تحصیلدار فی الوقت سمبڑیال میں تعینات ہے جسے تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں