ساہیوال، لاؤ ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر علماء سمیت 13افرادکے خلاف مقدمات درج‘ 3گرفتار

جمعرات 8 جنوری 2015 23:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) مختلف علاقوں میں لاؤ ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر علماء سمیت 13افرادکے خلاف مقدمات درج‘ 3گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے اذان کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہے ڈی پی او سید خرم علی کی ہدایت پرپولیس نے مختلف علاقوں میں لاؤڈ سپیکر میں اونچی آواز میں تقریریں کرنے اور ٹیپ ریکارڈر چلانے پر محمد قاسم ‘محموداحمد‘ شہباز‘ طفیل ارشد ‘جمیل احمد ‘ناظر علی ‘محمدا رشد ‘امتیاز ‘محمدا قبال ‘حافظ منیر ‘حافظ عبدالرزاق اورقاری محمد حسین کو پکڑ لیا جبکہ 3افرادکوگرفتار کرلیاہے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں