ساہیوال،کمسن بچے کو اغواء کرکے قتل کرنیوالے ملزمان کے خلاف ورثاء کا جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج ‘ ورثاء کا تیسرا ملزم بھی گرفتار کرنے کامطالبہ

جمعرات 8 جنوری 2015 23:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) )کمسن بچے کو اغواء کرکے قتل کرنیوالے ملزمان کے خلاف ورثاء کا جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج ‘ ورثاء کا تیسرا ملزم بھی گرفتار کرنے کامطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل 65-A/G-D کے رہائشی محمد حنیف کا کمسن بچہ احمد رضا ا غواء ہوگیا تھا جس کا محمد حنیف نے مرتضیٰ وغیرہ3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مصطفی اور شفیع کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی تو ملزمان نے احمد رضا کو گلا دبا کر قتل کرنے کا انکشاف کیا جس کی نعش گاؤں کے قریبی برساتی نالے سے گزشتہ روز برآمدہو ئی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ذر ائع کے مطا بق ملزم مرتضیٰ کو محمد حنیف پر شک تھا کہ محمد حنیف کے اس کی بہن کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں اسی رنج میں ملزمان نے احمد رضا کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا۔مقتول بچے کے ورثاء نے اڈا یوسف والا کے قریب جی ٹی روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاج کیا اور تیسرے ملزم کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں تیسرے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں