سینٹرل جیل میں سینٹری ورکر گٹرمیں گر کرجاں بحق ‘سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے متوفی کی بیوہ کودرجہ چہارم میں نوکری دینے کااعلان

جمعرات 8 جنوری 2015 22:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء ) سینٹرل جیل میں سینٹری ورکر گٹرمیں گر کرجاں بحق ‘سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے متوفی کی بیوہ کودرجہ چہارم میں نوکری دینے کااعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ساہیوال کاسینٹری ورکر مقبول مسیح جیل میں سیوریج کی صفائی کررہاتھا کہ اچانک وہ گٹر میں گرگیا جسے گٹر سے نکالاگیا مگرریسکیو 1122 کی طبی امداد سے قبل وہ دم توڑگیا۔ متوفی کی نعش اسکے ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ جیل پریژن فاؤنڈیشن نے متوفی کے کفن دفن کیلئے 20ہزار روپے نقد امداد دی ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے بیوہ کو درجہ چہارم میں نوکری دینے اور متوفی کے تمام واجبات فوری طورپراس کے ورثاء کو ادائیگی کرنے کاحکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں