ساہیوال،پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ‘ناکہ لگا کر ڈکیتی کرنے والا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ،

ملزم سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمدکرلی ہیں،ڈی سی او

بدھ 7 جنوری 2015 21:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ‘ناکہ لگا کر ڈکیتی کرنے والا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ملزم سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمدکرلی ہیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خرم علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن رفعت حیدربھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریباََ 10 بجے پولیس نورشاہ کو وائرلیس پر اطلاع ملی کہ 65-A/GD کے قریب یوسفوالا روڈ پر5نامعلوم ڈاکوروڈ پر لکڑیاں پھینک کرگن پوائنٹ پر ناکہ لگا کرراہگیروں کو لوٹ رہے ہیں جب پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو کی نعش پڑی ملی جس کی شناخت آصف اقبال قوم ریما سکنہ 49/GD ہوئی جو اپنے ہی نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلیں پولیس تھانہ نورشاہ نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں