جاری ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور کام کے معیار کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے،کمشنر ساہیوال ڈویژن

منگل 6 جنوری 2015 22:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن سہیل شہزاد نے کہا ہے کہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور کام کے معیار کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے تا کہ اربوں روپے مالیت کے منصوبے جلد مکمل ہوں اور انکے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں ۔وہ اپنے دفتر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ہونیوالے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس ‘ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خالد نذیر اور متعلقہ محکموں کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ افسران نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ساہیوال ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 195 سکیموں پر کام جاری ہے جن کیلئے موجودہ مالی سال کے دوران 8 ارب 7 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے دسمبر 014 تک 4 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ متعلقہ محکموں نے ابتک 2 ارب 28 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جو کل رقم کا 57 فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں آنیوالی مشکلات کو فوری طور پر انکے نوٹس میں لایا جائے ۔

انہوں نے ساہیوال میں بننے والی چارٹرڈ یونیورسٹی کیلئے پی سی ون کی تیاری کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ اوکاڑہ کی خراب حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کروڑوں روپے سے بننے والے اس ہسپتال کو مکمل فنکشنل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں ٹراما سنٹر قائم کیا جائے تا کہ جی ٹی روڈ پر ہونیوالے حادثات کے زخمیوں کو فوری علاج کی سہولت میسر آ سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں