ساہیوال،دوہرے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کو 2مرتبہ سزائے موت اور 8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

منگل 6 جنوری 2015 22:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) ایڈیشنل سیشن جج طارق جاوید خان نے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 2مرتبہ سزائے موت اور 8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2سال قبل ملزم محمد اسلم نے رنجش پر محمد افضل کے 2بیٹوں علی افضل اور سجاد افضل پر بیٹ (بلا)اور آہنی قینچی سے وار کر کے انہیں قتل کر دیا تھا ملزم قتل ہونے والے بچوں کا خالہ زاد بھائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں